Burj Khalifa History and Information in Urdu, Dubai Beautiful Place and Tallest Building

We are sharing Burj Khalifa History or Tower Information in Urdu its about owner, heights, floors, hotels, Most Beautiful Place in Dubai, Hotel in burj khalifa, Dubai, Tallest Building in United Arab Emirates and Listed in Wonders of World.


برج خلیفہ کا سابقہ نام برج دبئی تھا اور برج دبئ کو تبدیل کر کےبرج خلیفہ رکھ دیا اوربرج خلیفہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جس کو 4 جنوری 2010ء کو تکمیل کرنے کے بعد یہ برج خلیفہ ٰعمارت دنیا کی 101 منزلہ عمارت کو پیچھے چھوڑ گئ۔ یہ انسان کی تعمیر کردہ تاریخ کی بلند ترین عمارت ہے۔ اس عمارت کے افتتاح کے موقع پر متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ خلیفہ بن زید کے نام سےمنسوب کیا گیا۔

ستمبر2004،21 کوبرج دبئ کے نام سے اس کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا۔ برج خلیفہ کی کل بلندی 828 میٹر ہے جبکہ اس کی کل منزلیں 162 ہیں۔ اس طرح یہ دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت بھی ہے۔عمارت نے 21 جولائی 2007ء کو 141 منزلیں مکمل ہونے پر جب 512 میٹر (1680 فٹ) کی بلندی کو چھوا تو اس وقت کی دنیا کی سب سے بلند عمارت تائی پے 101 (509.2 میٹر) (1671 فٹ) کو پیچھے چھوڑ ا، لیکن بلند عمارتوں کے حوالے سے عالمی ادارے انجمن برائے بلند عمارات و شہری عادات (Council on Tall Buildings and Urban Habitat) نے اس کو تسلیم تو کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ تب تک بلند ترین عمارت نہیں کہلائے گی جب تک مکمل نہیں ہو جائے گی بالکل اسی طرح جیسے شمالی کوریا کے دار الحکومت پیانگ یانگ میں واقع ریونگ یونگ ہوٹل کو مکمل عمارت نہیں سمجھا جاتا۔ اس لیے باضابطہ طور پر بلند عمارت کا اعزاز اس نے 4 جنوری 2010ء کو حاصل کیا۔اسی طرح برج خلیفہ نے فروری 2007ء میں شکاگو کے سیئرز ٹاور کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ منزلوں کی حامل عمارت کااعزاز حاصل کیا تھا۔ واضح رہے کہ سیئرز ٹاور میں 108 منزلیں ہیں۔

برج خلیفہ میں دنیا کی تیز ترین لفٹ بھی نصب کی گئی ہے جو 18 میٹر فی سیکنڈ (65 کلومیٹر فی گھنٹہ، 40 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ پورے عمارتی منصوبےمیں 30ہزار رہائشی مکانات، 9 ہوٹل، 6 ایکڑ باغات،19 رہائشی ٹاور اور برج خلیفہ جھیل شامل ہیں۔ اس کی تعمیر پر 8 ارب ڈالرز کی لاگت آئی۔

 

Popular Posts

7 Wonder Christ the Redeemer Statue History Urdu دنیا کے ساتواں عجوبے کی داستان

History of Taj Mahal in English and Urdu and its Listed Wonders ( Ajoobe )of World

Face Whitening Beauty Tips in Urdu with Facial at Home